11 ستمبر 2014 - 12:31
ویانا میں ایران کے ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع

ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم آج ویانا میں تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں سے گفتگوکرےگي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور جامع ایٹمی معاہدے کے لئے مذاکرات ہوں گے۔
گذشتہ ہفتے چار اور پانچ ستمبر کو ایران اور امریکہ کے نمائندوں نے ویانا میں دو فریقی مذاکرات کئے تھے۔
ان مذاکرات میں ایران کے نائب وزيرخارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور امریکہ کے نائب وزیرخارجہ ویلیم جوزف برنز اورگروپ پانچ جمع ایک میں امریکی نمائندہ وندی شرمن نے حصہ لیا۔
ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اس کے بعد اٹھارہ ستمبرکو نیویارک میں مذاکرات ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲